اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ، لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی رژیم نے آج جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی کی ہے۔
حزب اللہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے نبطیہ کے علاقے "الدیر" میں شہریوں کے ایک گروہ پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دو شہری شہید ہوگئے، جن میں ایک بلدیہ کا ملازم بھی شامل تھا، جبکہ متعدد دیگر افراد زخمی ہوئے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ النبطیہ الفوقا پر اسرائیلی حملہ جنگ بندی معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہے۔ حزب اللہ نے زور دے کر کہا کہ مزاحمتی تحریک اب تک جنگ بندی کی مکمل پابندی کرتی رہی ہے، لیکن اسرائیلی فوج کی جانب سے مسلسل جارحانہ اقدامات خطے کی صورتحال کو مزید کشیدہ بنا رہے ہیں۔
حزب اللہ نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں سے باز رکھنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔
آپ کا تبصرہ